مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے بیلجیئم کے اخبار سے گفتگو میں یورپی یونین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کا وہابی تکفیری دہشت گردوں کی بھر پور حمایت اور دہشت گردی کے فروغ میں اہم کردار رہا ہے یورپی یونین شام کو تباہ نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسے شام کو آباد کرنے کی اجازت دی جائے گي۔۔ شام کے صدر نے کہا کہ یورپی یونین نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی وہابی تکفیری دہشت گردوں کی حمایت شروع کردی تھی اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں سعودی عرب، ترکی ، قطر اور یورپی یونین نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ دہشت گرد تنظیموں النصرہ فرنٹ اور داعش کی حمایت کی۔ بشار اسد نے کہا کہ یورپی یونین کو دہشت گردی کے خلاف دوگانہ پالیسی ترک کردینی چاہیے اور شام کی حاکمیت کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔صدر بشار اسد نے کہا کہ شامی عوام اسی صورت میں یورپی یونین کو شام کی تعمیر نو میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے جب وہ وہابی دہشت گردوں کی حمایت ترک کردے ۔
شام کے صدر بشار اسد نے یورپی یونین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کا وہابی تکفیری دہشت گردوں کی بھر پور حمایت اور دہشت گردی کے فروغ میں اہم کردار رہا ہے یورپی یونین شام کو تباہ نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسے شام کو آباد کرنے کی اجازت دی جائے گي۔
News ID 1870276
آپ کا تبصرہ